APHC-AJK

شہید کشمیری رہنمائوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد

WhatsApp Image 2024-05-21 at 2.49.10 PMاسلام آباد:ممتاز کشمیری رہنما ئوںمیرواعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبد الغنی لون اورشہدائے حول کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں و کشمیر شاخ اور جموں و کشمیر لبریشن سیل نے مشترکہ طورپرایک سیمینار کا انعقاد کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ میر واعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کشمیریوں کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپنے مادروطن پر غیر قانونی قبضے کو چیلنج کرنے پر بھارت کشمیری حریت رہنمائوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام جموں و کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کرانے تک اپنے شہدا ء کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ مقررین نے کہا کہ میر واعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون نے بھارت کی تمام سازشوں، جبر اور استبداد کے باوجود کشمیر کی آزادی کے لیے انتھک جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ میر واعظ مولوی محمد فاروق نے اسلام کی تبلیغ کے لیے بہت محنت کی اور ان کی تعلیمات کشمیری عوام کی مذہبی، فکری اور نظریاتی تربیت کے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ عبدالغنی ایک چمکتا ہوا ستارہ تھے جو بھارت کے خلاف آزادی کی ایک موثر آواز اور سیاسی و سماجی میدان میں کشمیری عوام کے حقیقی رہنما بن کر ابھرے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں شکست فاش ہو گی ۔ مقررین نے کہاکہ الحاق پاکستان ہماری منزل ہے۔ سمینار سے آزاد جموں وکشمیر کی وزیر محترمہ امتیاز نسیم ، کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغرنے، ڈاکٹر غلام نبی فائی، نذیر احمد قریشی ،غلام محمد صفی، سیدفیض نقشبندی،عبدالرشید ترابی،راجہ نجابت ، فہیم کیانی ، وجاہت رشید بیگ ،افسر خان اورسردار نجیب الغفور نے بھی خطاب کیا۔ حریت رہنمائوں شیخ عبدالمتین، امتیاز وانی، الطاف حسین وانی، نثار مرزا، ثناء اللہ ڈار، ایڈووکیٹ پرویز احمد، محمد شفیع ڈار، جاوید اقبال بٹ، مشتاق احمد بٹ، زاہد صفی،حاجی سلطان بٹ، میاں مظفر، دائود یوسفزئی، شیخ عبدالماجد، گلشن احمد، منظور احمد ڈار، عدیل مشتاق وانی، نذیر احمد کرنائی، سید مشتاق ،عبدالمجید لون ،مشتاق الاسلام، ملک نعیم، خورشید احمد میر،ظفر قریشی ،سردار ذولفقار ،حسن البناء ،سردار عاصم عباسی، رئیس احمد میر، منظور الحق بٹ، راجہ پرویز، شوکت علی ابوزر اور عطااللہ نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button