بھارت
کرناٹک :بنگلورومیں متعدد گاڑیوں کے درمیان تصادم میں سات افرادہلاک

بنگلورو : بھارتی ریاست کرناٹک کے دارلحکومت بنگلورو کے قریب ہوآج ایک سڑک حادثے میںسات افراد ہلاک ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آج حادثہ آج علی الصبح بنگلورو کے قریب ہوسکوٹے کے مضافات میں اس وقت پیش آیا جب متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ایک گاڑی نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے بعد گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہرہو گئی اور ایک کنٹینر سے ٹکرا گئی ۔ اس دوران ایک کار بھی حادثے کی لپیٹ میں آگئی۔ پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چھ افراد کے علاوہ موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ لاشوںکو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔







