بھارت

بھارتی پنجاب میں پولیس افسر گولی لگنے سے ہلاک

چندی گڑھ : بھارتی پنجاب کے دارالحکومت چندی گڑھ میں ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) اپنی سرکاری رہائش گاہ پر گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہلاک ہونے والا افسر جس کی شناخت یوگیش کمار کے نام سے ہوئی ہے، انسداد منشیات ٹاسک فورس میں تعینات تھا اور اسے صرف تین روز قبل بیورو آف انویسٹی گیشن میں تبدیل کیا گیا تھا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب افسر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر پر تھا۔ انہیں فوری طور پر جالندھر کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔خیال کیا جاتا ہے کہ گولی اس وقت چلی جب پولیس افسر اپنے سروس ہتھیارکی صفائی کر رہا تھا، تاہم ابھی تک اصل حقائق واضح نہیں ہیں۔ایک سینئر پولیس افسرنے جنہوں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، کہا کہ تفتیش کے لئے اہل خانہ کے بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔ کچھ رپورٹس سے اشارہ مل رہا ہے کہ افسر حالیہ دنوں میں ذہنی دباو¿ کا شکار تھا۔ تاہم اس حوالے سے کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔پولیس نے یہ جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے کہ آیا یہ واقعہ محض ایک حادثہ تھا یا خود کشی۔ حکام نے بتایاکہ تمام زاویوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button