بھارت

کانگریس کی مودی کی اسرائیل نواز پالیسی پرکڑی تنقید ، اخلاقی بزدلی قرار

نئی دلی : بھارت میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت انڈین نیشنل کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی اسرائیل نواز پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے انتہائی اخلاقی بزدلی قرار دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ مودی حکومت نے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں پر اسرائیل کی حمایت کر کے اخلاقی بزدلی کا مظاہرہ کررہی ہے اور اس کا موقف کروڑوں بھارتی شہریوں کیلئے ناقابل قبول ہے ۔انہوں نے کہاکہ نریندر مودی نے کبھی بھی ایران کی قیادت کے مبینہ ٹارگٹڈ قتل کی مذمت نہیں کی اوراس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ہزاروں فلسطینیوں کی نسل کشی اور لاکھوں کی جبری بے دخلی پرمجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری کایہ ردعمل اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھاکہ دنیا بھر میں اسرائیل کو مخالفت کا سامنا ہے سوائے بھارت کے۔جی رام رمیش نے کہا کہ مودی نیتن یاہو کے سب سے مضبوط حامی بن کر سامنے آئے ہیں۔ ان کا موقف ہندوستانی اقدار سے غداری ہے اور کروڑوں ہندوستانیوں کے لیے ناقابل قبول ہے۔انہوں نے مزید دعوی کیا کہ نریندر مودی نے رواں سال 28فروری کو امریکہ کے ساتھ مل کر ایران پر بھاری فضائی بمباری شروع کرنے سے صرف دو دن پہلے اسرائیل کادورہ کیا تھا۔نریندر مودی کے اسرائیل کے دورے کے بعد خطے میں کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہوا اور بھارت کی فلسطین سے متعلق روایتی پالیسی بری طرح متاثر ہوئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button