نئی دلی:چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانے کا مطالبہ تیز
حزب اختلاف نے راجیہ سبھا کے سیکرٹری جنرل کو عرضداشت پیش کر دی

نئی دلی:بھارت میں حزب اختلاف نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو عہدے سے ہٹانے کیلئے اپنی مہم تیز کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں اس حوالے سے پھر آوازبلند کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حزب اختلاف کے 73ارکان نے راجیہ سبھا کے سیکرٹری جنرل کو ایک عرضداشت سونپی ہے جس میں چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ عرضداشت کانگریس کے سینئر رہنما اور انچارچ شعبہ مواصلات جے رام رمیش اور ترنمول کانگریس کی رکن ساگریکا گھوش نے پیش کی ہے۔ جے رام رمیش نے اس حوالے سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ عرضداشت میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف کل 9سنگین الزامات کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی تما م ترتفصیلات دستاویزی شواہد کے ساتھ فراہم کی گئی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ یہ الزامات رواں سال 15مارچ کے بعد کیے گئے چیف الیکشن کمشنر کے کاموں سے متعلق ہیں جنہیںآئین کے آٹیکل 342اور124کے تحت ایک ثابت شدہ بدانتظامی قرار دیا جاسکتا ہے ۔
ا نہوںنے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر برقراررہنے کو آئین پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال جمہوری اداروں کے وقار کے خلاف ہے۔جے رام رمیش نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر بی جے پی حکومت کے دباﺅ میں کام کر رہے ہیں جو انتہائی تشویش ناک ہے –






