پہلگام کافالس فلیگ آپریشن : بھارتی پروپیگنڈا زمین بوس
اسلام آباد: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان کی موثر ابلاغی حکمت عملی نے جھوٹی خبریں پھیلانے کی بھارتی مہم کو مکمل طورپر غیر موثرکر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاکستان کی موثر حکمتِ عملی نے بھارتی سازش اور جھوٹ کو نہ صرف حقائق اور شواہد سے بے نقاب کیا بلکہ اسے مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔پاکستان نے نہایت موثر طریقے سے لمحہ بہ لمحہ عوام اور اقوام عالم کو اپنے نقطہ نظر سے آگاہ رکھا۔ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ بیانیے کی جنگ میں سچ غالب آیا اور بھارت کا گمراہ کن پراپیگنڈا بے نقاب ہوا۔شواہد سے واضح ہے کہ ہرفالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی میڈیا فرسودہ سکرپٹ کے مطابق پاکستان مخالف مہم تیزکر دیتاہے۔ پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کے مطالبے سے بھارتی موقف اور عزائم کو شدید نقصان پہنچا۔بین الاقوامی میڈیا نے بھی حقائق پر مبنی پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا۔ عالمی ماہرین کے مطابق پاکستان کے بیانیے کی کامیابی کی وجہ حقائق اور سچائی پر مبنی موقف تھا۔







