بھارت

بھارت شدید گرمی کی لہر کی زد میں، دنیاکے 100 گرم ترین شہروں میں 92 بھارت میں

At 51 degrees, India sets a new record for the hottest temperature ever |  YourStoryنئی دہلی: بھارت شدید گرمی کی لہر کی زد میں ہے اور دنیاکے 100 گرم ترین شہروں میں سے 92 بھارت میںپائے جاتے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شدید گرمی کے باعث ریاست اتر پردیش کے آگرہ، متھرا، فیروز آباد اور مین پوری میں مزدوروں کو دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ رواں موسم گرما کے آغاز سے ہی گرمی ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ عالمی درجہ حرارت کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 100 گرم ترین شہروں میں سے 92 بھارت میں پائے جاتے ہیں۔ اپریل کے شروع میں دہلی، ممبئی، چنئی اور بنگلور جیسے شہروں میں درجہ حرارت کی سطح 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گئی۔ اس دوران دہلی کا درجہ حرارت 44.5 ڈگری سین©️ٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجس میں آنے والے دنوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔پورے بھارت میں ہفتے کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 47.4 ڈگری سیٹی گریڈ اتر پردیش کے شہر باندہ کا رہا۔ اس کے بعدالہ آباد میں 45.5 ڈگری، بنارس میں 45 ، جھانسی میں 44.8 اورغازی آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کئی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 5 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیاگیاہے۔
دریں اثناءمحکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، اتر پردیش، راجستھان اور وسطی بھارت کے کچھ حصوں میں گرم لہر کا امکان ہے۔ شمالی بھارت میں راتیں بھی گرم رہ سکتی ہیں۔ دنیا کے 100 سب سے زیادہ گرم شہروں میں اترپردیش کے 37 شہر شامل ہیں جبکہ مغربی بنگال کے 18، پنجاب میں 7، تلنگانہ اور چھتیس گڑھ کے 6-6، بہار اور اڑیسہ کے 5، مہاراشٹرا کے 4 اور اتراکھنڈ اور آندھرا پردیش کے 2-2 شہر شامل ہیں۔ زیادہ تر شہروں میں درجہ حرارت 42 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button