بھارت

افتتاح سے ایک دن قبل راجستھان ریفائنری میں آگ لگنا بھارت کے لیے بڑا دھچکہ

جے پور:

بھارتی ریاست راجستھان کی” پچ پدرا“ ریفائنری میں جو ایک دہائی سے زیادہ کام کے بعد 79,459 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے، وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں افتتاح سے چند گھنٹے پہلے آگ لگنابھارت کے لیے ایک بڑا دھچکہ اور شرمندگی کا باعث ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 20 اپریل کو ضلع بلوترا میں قائم ریفائنری میں لگنے والی آگ کی اصل وجہ ابھی تک واضح نہیں اور سیاسی اور تکنیکی حلقوں میں مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ 21 اپریل کو مجوزہ افتتاح سے ایک دن پہلے ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے انتہائی اہم تقریب ملتوی کردی گئی۔ اس واقعے کے حوالے سے تکنیکی خرابی سے لے کر تخریب کاری تک مختلف قیاس آرائیاںکی جارہی ہیں جس سے راجستھان میں ایک سیاسی تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ سابق وزیر اعلی اشوک گہلوٹ نے آگ لگنے کی وجہ بتانے میں تاخیر پر سوال اٹھایاجس سے بی جے پی اور کانگریس کے درمیان الفاظ کی جنگ شروع ہوگئی۔ ریفائنری کو راجستھان کی معیشت اور بھارت کے توانائی شعبے کے لیے ایک اہم منصوبہ سمجھا جاتا ہے ۔ آتشزدگی کے واقعے نے بھارت میں صنعتی حفاظت کے معیارات اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو سنبھالنے میں شفافیت پر بحث چھیڑدی ہے اور آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کے لئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ زورپکڑرہا ہے۔جہاں بھارت کی پروپیگنڈا مشینری پاکستان کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلاتی رہتی ہے، وہیں بھارت اپنے اربوں ڈالر کے توانائی کے منصوبے کو تباہ کن آگ سے بچانے میں ناکام رہاہے۔ انتظامی نااہلی کو چھپانے کے لئے بھارتی سوشل میڈیا ہینڈلزمنصوبے کے قریب رہنے والے تارکین وطن بنگلہ دیشیوں اور مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور ریاستی ناکامی سے توجہ ہٹانے کے لئے انہیں قومی سلامتی کے لئے خطرہ قراردے رہے ہیں۔ بھارت کا عالمی طاقت بننے کا بیانیہ راجستھان میں زمین بوس ہو کررہ گیا ہے جس سے یہ ثابت ہو رہا ہے کہ بھارت صنعتی سلامتی کے بجائے فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے پر زیادہ توجہ مرکوزکورہا ہے۔ تباہی کی شدت اوروسعت کے باوجود شفافیت کا فقدان نظرآرہاہے اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کے حوالے سے کوئی قابل اعتبار یقین دہانی نہیں ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارت بلوترا کے قریب رہنے والی پسماندہ کمیونٹیز کو مجرم قراردیکر تکنیکی اور حفاظتی غفلت سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے جس کی وجہ سے مودی کا فلیگ شپ پروجیکٹ غیر معینہ مدت تک ملتوی ہوگیا ہے۔ ناقدین پچ پدرا ریفائنری میں آگ کو اس بات کاثبوت قراردے رہے ہیں کہ نئے بھارت کا بیانیہ محض ایک دکھاوا ہے جس میں اقلیتوں کو قربانی کا بکرا بنایاجارہاہے جبکہ ملک کے اسٹریٹجک اثاثوں کو نااہل نظام کا سا منا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button