بھارت

بھارت : شہری بہن کی موت کا ثبوت دینے کیلئے قبر سے اسکی لاش نکال کر بینک لے آیا

اڈیسہ: بھارتی ریاست اڈیسہ کے ضلع کیونجھر میں ایک حیران کن اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک قبائلی شخص اپنی فوت شدہ بہن کا ڈھانچہ قبر سے نکال کر کندھے پر اٹھا کر بینک پہنچ گیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ پٹانا بلاک میں واقع اوڈیشا گرمین بینک کی مالیپوسی برانچ میں پیش آیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق 50 سالہ جیتو منڈا اپنی 56 سالہ بہن کلرا منڈا کے بینک اکاو¿نٹ سے 20 ہزار کے قرب روپے نکلوانا چاہتا تھا، جو اس نے مویشی فروخت کر کے جمع کیے تھے۔ کلرا منڈا دو ماہ قبل بیماری کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔چند روز قبل جیتو منڈا نے رقم نکلوانے کے لیے بینک سے رجوع کیا، تاہم عملے نے اس سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر قانونی دستاویزات طلب کیے۔ ناخواندہ ہونے کی وجہ سے وہ یہ تقاضے پورے نہ کر سکا۔جیتو منڈا کے مطابق بینک عملے نے بار بار اسے اکاو¿نٹ ہولڈر کو ساتھ لانے کا کہا۔ اس نے بتایا کہ جب اس کی بات نہیں سنی گئی تو وہ شدید مایوسی میں قبر کھود کر اپنی بہن کا ڈھانچہ نکال کر بینک لے آیا تاکہ اس کی موت کا ثبوت دے سکے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پٹانا تھانے کے انچارج کرن پرساد ساہو موقع پر پہنچے اور کہا کہ جیتو منڈا قانونی طریقہ کار سے ناواقف ہے جبکہ بینک عملہ بھی اسے درست طریقے سے رہنمائی فراہم کرنے میں ناکام رہا۔
بعد ازاں پولیس نے یقین دہانی کرائی کہ وہ جیتو منڈا کی مدد کرے گی تاکہ وہ اپنی بہن کے اکاو¿نٹ سے رقم حاصل کر سکے۔ بعد میں ڈھانچے کو پولیس کی موجودگی میں دوبارہ دفن کر دیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button