مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر : سید علی گیلانی کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر التجا مفتی کے خلاف مقدمہ درج

بزرگ حریت قائد کا ویڈیو کلپ اردو زبان کی اہمیت و افادیت کے بارے میں ہے

Image

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے اظہار رائے کی آزادی کے حق پر ایک اور حملے میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما التجا مفتی کے خلاف بزرگ حریت قائد سید علی گیلانی شہید کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی کا یہ ویڈکلپ اردو زبان کی اہمیت و افادیت کے بارے میںہے جسے بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت ختم کر نے پر تلی ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق التجا مفتی کی طرف سے اپ لوڈ کیا جانے والا یہ ویڈیو کلپ گزشتہ روز منظر عام پر آیا جس کے بعد انکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ قابض بھارتی حکام نے بتایا کہ ایف آئی آر میں کچھ دیگر افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے جنہوں نے ویڈیوکلپ کو شیئر کیا ہے۔
ویڈیو کلپ میں سید علی گیلانی کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ بھارت ہمارے جوانوں کو اردو زبان سے محروم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اردوزبان میں ہمار ا سار ا دینی لٹریچر ہے، پاکستان ہو، بھارت ہو، جموں وکشمیر ہو اس پورے خطے میں دینی مواد اردو زبان میں ہے ، اگر اردو زبان سے ہم محروم ہو گئے تو اسکا مطلب ہے کہ ہم دینی لٹریچر سے محروم ہو گئے۔یہ بھارت کا منصوبہ ہے،لہذا ہمیں خود کوشش کرنی چاہیے کہ ہم اردو زبان سیکھیں ، جو بچے انگلش میڈیم میں پڑھتے ہیں، انہیں گھروں میں اردوزبان سیکھنی چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button