مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :ہائی کورٹ کی طرف سے ایک کشمیری کی کالے قانون کے تحت نظربندی کالعدم قرار



سرینگر :
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے بارہمولہ کے رہائشی ایک کشمیری الطاف احمد وازہ کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت غیر قانونی نظر بندی کالعدم دیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو اسکی فوری رہائی کا حکم دیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس سنجے دھر پر مشتمل ہائی کورٹ کے بنچ نے دونوں اطراف کے دلائل سننے کے بعد اپنے فیصلے میں کہاکہ 6اگست 2019کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بارہمولہ کی جانب سے جاری نظر بندی کے حکم پرقابض انتظامیہ نے دو سال سے زائد عرصے تک عمل درآمد نہیں کیا ، جس سے واضح ہوتا ہے کہ متعلقہ حکام کی طرف سے اس حکمنامے پر عمل درآمد میں سنگین غفلت برتی گئی۔عدالت نے مزید کہا کہ ریکارڈ سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ متعلقہ اداروں نے نظر بندی کے وارنٹ پر عمل درآمد کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش کی۔ اس غفلت نے قانونی عمل کی سنگینی کو کمزور کیا۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ جب کسی نظر بندی کے حکم پر طویل عرصے تک عمل نہ کیا جائے تو اس کی قانونی بنیاد متاثر ہو تی ہے، لہذا موجودہ کیس میں حکم اپنی قانونی حیثیت کھو چکا ہے۔عدالت نے الطا ف احمد کی غیر قانونی نظربندی کوکالعدم قراردیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم جاری کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button