بھارت :چھتیس گڑھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فورسز کے تین اہلکار ہلاک

رائے پور: بھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کانکیر میں ماﺅ نوازوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ پھٹنے سے بھارتی فورسز کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ کانکیر اور نارائن پور اضلاع کے سرحدی علاقے میں پیش آیا جہاں بھارتی فورسز کی ایک ٹیم کو بارودی سرنگیں تلاش کرنے کے لئے تعینات کیاگیاتھا۔پولیس کے مطابق دھماکہ ضلع نارائن پور کے ایک جنگلاتی علاقے میں ہوا جہاں ڈسٹرکٹ ریزروگارڈز کی ایک ٹیم بارودی سرنگیںتلاش کرنے اور ان کو ناکارہ بنانے میں مصروف تھی ۔علاقے میں بارودی سرنگیں ماونوازوں نے نصب کررکھی ہیں۔ دھماکے میں ڈی آر جی کے چار اہلکار زخمی ہوئے۔ ان میں سے تین اہلکار وں نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیاجن کی شناخت انسپکٹر سکھرام وٹی، کانسٹیبل کرشنا کومرا اور کانسٹیبل سنجے گڈھپالے کے طورپرہوئی ہے ۔چوتھا زخمی کانسٹیبل پرمانند کومراہسپتال میں زیر علاج ہے۔






