بھارت

بھارت : اتر پردیش میں اسکول بچوں کو جبری مشقت پر مجبورکیاجارہا ہے

لکھنو:  بی جے پی کے زیر اقتدار بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بانڈہ میں ایک جونیئر ہائی اسکول میں پڑھنے والے بچوں کو جبری مشقت پر مجبورکیاجارہاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں اسکول کی وردی میں ملبوس طلباءکو ریت لوڈ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے جس کے بعد محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر شدید تشویش کا اظہار کیاجارہا ہے۔ ویڈیو میں کئی بچوں کو ریت لوڈ کرنے کے لیے بیلچے اوردیگر آلات کا استعمال کرتے ہوئے دیکھاجا سکتا ہے جوبچوںکے لیے نامناسب اور غیر قانونی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ ضلع کے علاقے اچاروندھ میں بچے یہ کام اساتذہ سمیت اسکول حکام کے کہنے پر کررہے تھے۔یہ ویڈیو مہیندرنامی شخص نے ریکارڈ کی ہے جو اچاروندھ گاو¿ں کا رہنے والاہے۔ مہندرنے بتایا کہ ان کے بچے ریانش اور ریانسی اسی جونیئر ہائی اسکول میں پڑھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلبا کو نہ صرف جبری مشقت پرمجبور کیا جاتا ہے بلکہ اسکول میں ان کے ساتھ امتیازی سلوک بھی کیا جاتا ہے۔انہوں نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میرے بچے اسکول میں پڑھنے کے لیے جاتے ہیں اوران سے وہاں جبری مشقت لی جارہیہے۔اس اقعے نے مقامی لوگوں میں اور سوشل میڈیا پر غم و غصے کو جنم دیا ہے، بہت سے لوگوں نے اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔ بچوں کو اسکول کے اندر اور باہر جبری مشقت پر مجبور کرنا نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ قانون کے تحت قابل سزا جرم بھی ہے۔بھارت میںاگرچہ بچوں کی جبری مشقت کو ایک جرم قرار دیا گیا ہے لیکن اسکولوں میں ان کے اساتذہ ہی انہیں جبری مشقت پر مجبورکررہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button