پاکستان ایک اہم جیو پولیٹیکل ملک کے طورپر ابھرا ہے:بھارتی سفارتکار کا اعتراف
نئی دہلی: پاکستان میں سابق بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان گزشتہ ایک سال یا اس سے زیادہ عرصے میں ایک اہم جیو پولیٹیکل ملک کے طورپر ابھرا ہے جبکہ بھارت اس تبدیلی کوسمجھ نہیں سکا اوروہ غیر فعال رہاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شرت سھروال نے دی ٹریبیون میں لکھے گئے ایک مضمون میں کہا کہ پاکستان کہیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہے جہاں سول ملٹری اختلاف کم ہو رہا ہے اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بعد ڈیفالٹ کا خطرہ بھی ٹل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ دہشت گردی کچھ خطوں میں برقرار ہے لیکن صدی کی پہلی دہائی کے مقابلے میں کم خطرناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کے ساتھ لین دین اور ایران، سعودی عرب اور چین کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے پاکستان الگ تھلگ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سیاست پر مضبوط گرفت حاصل کر لی ہے جس سے اندرونی استحکام میں مدد ملی ہے۔سبھروال نے لکھا کہ بھارت کی سٹریٹجک کمیونٹی نے پاکستان کی کامیابیوں پر رد عملمیں احساس عدم تحفظ کا اظہارکیا جوطویل عرصے سے پاکستان کے خاتمے کی توقعکررہیتھی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ سرحد پار سے دہشت گردی کے حوالے سے ہمارے مطالبات کوئی نہیں سنتاجس طرح ماضی میں سنے جاتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ اور اسرائیل کی طرف ہمارے جھکاو¿ کی وجہ سے بھارت کے لئے کردارادا کرنے کی گنجائش محدودہے۔انہوں نے کہاکہ علاقائی صورتحال بدل رہی ہے اور بھارت کو اتحادیوں اور آزاد سفارتکاری کے درمیان توازن برقرار رکھنے والے چیلنج کا سامنا ہے جس پر دوبارہ غورکرنے کی ضرورت ہے۔






