APHC-AJK

شہید اشرف صحرائی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مظفرآباد پریس کلب میں تقریب کا انعقاد

مظفر آباد: تحریک آزادی کشمیر کے ممتاز رہنماشہید محمد اشرف صحرائی کو ان کی پانچویں برسی پرخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سینٹرل پریس کلب مظفرآباد میں ایک پ±روقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، صحافیوں، دانشوروں اور شہریوں نے شرکت کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تقریب کی میزبانی نیشنل پریس کلب کے صدر سہیل مغل جبکہ صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے سیکریٹری جنرل ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ نے کی۔ معروف کالم نگار عارف بہار تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ مقررین میں اینکر نائلہ کیانی، صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن آزاد کشمیرسید اشتیاق بخاری ، حریت رہنما شیخ عبدالماجد، معروف صحافی طارق نقاش، نعیم چغتائی، ریاض خان صحرائی، چیئرمن یوتھ ونگ شباب المسلمین منیر کونشی جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض شہزاد لولابی نے انجام دیے ۔ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ نے اپنے خطاب میںکہا کہ شہید محمد اشرف صحرائی تحریک آزاد ی کشمیر کے جھومر ہیں اور قطبی ستاروں کی مانند ہے جو ہمہ وقت کامیابی کے راستے کی رہنمائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت تحریک آزادءکشمیر کو دبانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیرکے عوام کے ہر عمل پر تالے چڑھائے گئے ہیں لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی اور موقع پاتے ہی بھارت سے اپنی نفرت کی بھڑاس نکالتے ہیں یہی وجہ ہے اس وقت بھی بھارت کے لاکھوں فوجی مقبوضہ علاقے میں تعینات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتبندوق کے بل بوتے پر دنیا کو باور کرانا چاہتا ہے کہ علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہیں جبکہ زمینی حقائق یہ ہیں کہ بھارت کشمیریوں کی زندگیاں، زمینیں اورجائیدادیں چھین رہا ہے۔عارف بہار نے اپنے خطاب میں شہید اشرف صحرائی کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید اشرف صحرائی کا چنا ہواراستہ ہی کامیابی کا راستہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یہاں جمع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پابندیوں کے باعث جو کام سرینگر کا پریس کلب نہیں کر پاتا وہ کام آزاد کشمیر میڈیا کو سنبھالنا ہوگا اور ہمیں یہ ذمہ داری بلا تاخیر اٹھانی ہوگی۔سہیل مغل نے کہا کہ شہید اشرف صحرائی جیسی شخصیات عظیم قوموں کی مائیں ہی پیدا کرتی ہیں جن کی رہنمائی سے ہی آزادی کی صبح طلوع ہوتی ہیں۔
نائلہ کیانی نے شہید اشرف صحرائی کی شہادت کو حراستی قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت ریاست کے ذمے ہے اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو اس کا باضابط نوٹس لینا چاہئے۔ حریت رہنما شیخ عبدالماجد نے شہید اشرف صحرائی کی سیاسی، مذہبی، سماجی اور جہد مسلسل پر مفصل روشنی ڈالی۔نعیم چغتائی نے شہید اشرف صحرائی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ طارق نقاش نے پریس کلب مظفرآباد کی اس کاوش کو قابلِ قدر قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام نے لامحدود قربانیاں دیں اورہم انہیں بھارتی مظالم کے سامنے ڈٹ جانے پر سلام پیش کرتے ہیں۔ ریاض صحرائی نے کہا کہ ہمارا خاندان شہداءکاامین ہے اور اس پر ہمیں فخر ہے ۔ منیر کونشی نے کہا کہ جس عظیم شخصیت کے خراجِ عقیدت کے لئے ہم یہاں جمع ہوئے ہیں انہوں نے نہ جھکنے کا سبق پڑھایااور نوجوانوں کو جینے کی راہ سکھائی۔ سید اشتیاق بخاری نے شہید اشرف صحرائی کو عظیم قائد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام نے ایک خاص مقصد کے لئے قربانیاں دی ہیں اوریہ مقصد بھارتی تسلط سے آزادی اور تکمیل پاکستان ہے۔ تقریب میں دیگر لوگوں کے علاوہ حریت رہنما راجہ خادم حسین شاہین، زاہد اشرف، چوہدری شاہین اقبال، مشتاق الاسلام اورعبدالمجید میر نے بھی شرکت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button