بھارت

مغربی بنگال: ممتابنرجی کا مستعفی ہونے سے انکار،اب فیصلہ سڑکوں پر ہوگا، پریس کانفرنس

بی جے پی غنڈوں نے”ٹی ایم سی‘کارکن قتل کر دیا

کولکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنر نے وزارت اعلیٰ (چیف منسٹری) چھوڑنے کو یکسر خارج از امکان قرار دیدیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ وہ سڑکوں پر لڑائی لڑیں گی اور اپوزیشن ”انڈیا بلاک“ کو مستحکم کریں گی۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ممتا بنر جی نے دارلحکومت کولکتہ میںپریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ میرے استعفے ٰ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتاکیونکہ ہمیں ایک سازش کے تحت ہرایا گیا ہے اور ووٹ لوٹے گئے ۔ انہوںنے کہا کہ ووٹوں کی گنتی میں بڑے پیمانے پر بے قائد گیاں کی گئیںاور 100نشستیں لوٹ لی گئیں۔انہوںنے کہا کہ گنتی کے عمل کو دانستہ طور پر سست کیا گیا، ہمار امقابلہ الیکشن کمیشن سے تھا جو بی جے پی کیلئے کام کر رہا تھا ، میں نے پورے سیاسی کیئرئر میں ایسا الیکشن کبھی نہیں دیکھا ، تاریخ میں ایک اور سیاہ باب کا اضافہ کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر” ویلن “بن گیا ۔ ممتا بنر جی نے کہا کہ مرکزی ایجنسیوں اور حکام میں ملی بھگت تھی، چھاپے مارے گئے ، تبادلے کیے گئے اور جانبداری برتی گئی جسکی وجہ سے مقابلہ کا مساوی میدان میسر نہیں تھا۔ انہوںنے کہا کہ وہ اب قومی سطح پر اپوزیشن اتحاد کو مستحکم کرنے پر توجہ مرکوز کریں گی۔ انہوںنے کہا کہ سونیا گاندھی، راہول گاندھی سمیت حزب اختلاف کے کئی مرکزی رہنماﺅں نے اظہار یکجہتی کے لیے مجھے فون کیا ۔
ممتابنر جی نے مزید کہا کہ میں جب تک کرسی پر تھی میں نے کئی چیزیں برداشت کیں ، اب میں آزاد پنچھی اور عام شہری ہوں ، میں سڑکوں پر لڑنے والی اسٹریٹ فائٹر ہوں ، میں سڑکوں پر اتروں گی اور تمام زیادتیوں کے خلاف لڑوں گی۔
دریں اثنا مغربی بنگال میں بی جے پی کی متنازعہ کامیابی کے بعد تشدد کے واقعات پیش آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع بیر بھوم میں منگل کے روز ایک جھڑپ میں ترنمول کانگریس کا ایک کارکن ہلاک ہو گیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ ابیر شیخ نامی شخص کو مخالف گروپ کے ساتھ بحث و تکرار کے دوران تیز دھار آلے سے حملہ کر کے ہلاک کیا گیا۔ واقعے میں ایک اور شخص زخمی ہو گیا۔
ٹی ایم سی کے منتخب رکن اسمبلی ودھان مانجھی نے بتایا کہ شیخ پارٹی کا ایک سرگرم کارکن تھا جسے بی جے پی کے غنڈوں نے ہلاک کیا۔ ہندو توا پارٹی کے غنڈوں نے ترنمول کانگریس کے کئی دفاتر پر یلغار کر کے توڑ پھوڑ کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button