پاکستان

بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے 2100سکھ یاتریوں کو ویزے جاری

اسلام آباد:
پاکستان نے بین المذاہب ہم آہنگی کی شاندار روایات کا مظاہرہ کرتے ہوئے بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے 2100بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کئے ہیں جو 4سے 13نومبر تک پاکستان میں منعقد ہونے والی باباگرونانک کے جنم دن کی تقریباب میں شرکت کریں گے ۔دورے کے دوران سکھ یاتری دیگر مقامات کے علاوہ گوردوارہ ننکانہ صاحب، گوردوارہ پنجہ صاحب اور گوردوارہ کرتار پور صاحب بھی جائیں گے۔پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے سکھ یاتریوں کو دلی مبارکباد دی اور ان کے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بین المذاہب اور بین الثقافتی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، سکھ یاتریوں کو مقدس مقامات کے دوروں میں سہولت فراہم کرتے رہیں گی۔ ویزوں کا اجرا مذہبی مقامات کے دوروں سے متعلق 1974 کے دوطرفہ فریم ورک کے تحت کیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button