آزاد کشمیر

دنیا مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری خواتین کی حالت زار کو نوٹس لے ،مشعال ملک 

 

mishaal-malik_akhbar

مظفرآباد:غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری حریت رہنماء محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیری خواتین کی حالت زار اورانہیں درپیش مشکلا ت کافوری نوٹس لے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشعال ملک نے آج مظفرآباد میں خواتین کے عالمی دن کے سلسلے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان بہادر کشمیری خواتین کو شاندار خراج تحسین پیش کیا جو نہ صرف بھارتی ریاستی دہشت گردی کا بہادری سے سامنا کر رہی ہیں بلکہ کشمیر کی جاری تحریک آزادی میں بھی قائدانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج خواتین کا عالمی دن دنیا بھر میں منایا رہا ہے لیکن بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر میں خواتین کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مقبوضہ وادی میں خواتین کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کیا کیونکہ سفاک بھارتی فوجی کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے کیلئے خواتین کی عصمت دی کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ مشعال ملک نے مزیدکہا نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے  وادی کشمیری کو خواتین کے لیے جہنم میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی طاقتیں، اقوام متحدہ کے ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر اور فلسطین کی خواتین کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی سلوک کا فوری نوٹس لیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button