بھارت

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث بھارتی معیشت شدید دباﺅ میں

مودی کی عوام سے سونا نہ خریدنے اور شادیاں ملتوی کرنے کی اپیل

نئی دہلی: مشرق وسطیٰ میں مسلسل کشیدگی اورآبنائے ہرمز کی بندش کے باعث بھارتی معیشت کو سنگین صورتحال کا سامنا ہے اور سب سے بڑا چیلنج زرمبادلہ پر بڑھتا ہوا دباﺅ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت دنیا کا تیسرا سب سے بڑا تیل درآمد کرنے والا ملک ہے اور خلیجی ممالک سے درآمد ہونے والے تیل پر اس کا انحصار بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 7.79 ارب ڈالرز کی کمی ہوئی ہے جواب 690.69 ارب ڈالرز رہ گئے ہیں۔ خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور عالمی عدم استحکام کے باعث بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر پر شدید دباﺅ ہے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام کو سونا نہ خریدنے اور پیٹرول کم استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ شادیاں ملتوی کرنے کا مشورہ دیاہے۔حیدرآباد میں عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے عوام پر زور دیا کہ وہ پیٹرول اور ڈیزل کا استعمال کم کریں، پبلک ٹرانسپورٹ کو استعمال کریں جہاں ممکن ہو میٹرو اور دیگر عوامی ذرائع آمد و رفت استعمال کریں اور شادیاں اور غیر ملکی سفر ملتوی کریںتاکہ غیر ضروری زرمبادلہ کے اخراجات سے گریز جاسکے۔ انہوںنے کورونا وائرس کے دور میں نافذ کردہ گھر سے کام کرنے کے نظام کو دوبارہ اپنانے، آن لائن کانفرنسوں اور ورچوئل میٹنگز کو فروغ دینے کی بھی اپیل کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button