مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں گاڑی کھائی میں گرنے سے سیاح میاں بیوی ہلاک،کئی زخمی
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع اسلام آباد میں آج پہلگام-آڑو سڑک پر ایک گاڑی پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے میاں بیوی ہلاک اور ڈرائیور سمیت کئی دیگر زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ گاڑی رنگ وارڈ لاری پورہ کا رہائشی رئیس احمد بٹ چلا رہاتھا۔ حادثے کے نتیجے میںبھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے دو سیاح ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔مرنے والوں کی شناخت بوین بھاوسر اور اس کی بیوی اونی بھاوسرکے طور پر کی گئی ہے ، بوین کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال پہلگام میں مردہ حالت میں لایا گیاجبکہ اونی ہسپتال میںزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔زخمی سیاحوں کی شناخت اشوک بھائی اوراس کی بیوی نینا بین کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ دونوں بھی گجرات کے رہائشی ہیں۔حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے۔






