مقبوضہ جموں و کشمیر

بڈگام: آتشزدگی کے واقعے میں رہائشی مکان خاکستر

فائر سروس کی گاڑی حادثے کا شکار ہونے کے باعث چار فائر فائٹر زخمی

سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جمو ں وکشمیر کے ضلع بڈگام میں آتشزدگی کے ایک ہولناک واقعے ایک رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ بڈگام کے گاﺅں شلنار میں پیش آیا۔ آگ بجھانے کیلئے آنے والی فائر سروس کی ایک گاڑی راستے میں حادثے کا شکا ر ہو گئی جس کے نتیجے میں چار فائر فائٹر زخمی ہو گئے۔
خاکستر ہونے والا مکان محمد شعبان نامی شخص کا تھا۔زخمی فائر فائٹرز کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال خان صاحب منتقل کیا گیا۔آتشزدگی کے واقعے میں تاہم کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button