مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر :میر واعظ کی مسلسل نظر بندی کی مذمت
سرینگر 28 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگرنے تنظیم کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی گزشتہ تین برس سے زائد عرصے سے گھر میں مسلسل نظر بندی کی شدید مذمت کی ہے۔
انجمن اوقاف نے سرینگر میں جاری ایک بیا ن کہا کہ میرواعظ کو ربیع الاول کے مقدس مہینے میں بھی رہا نہیں کیا گیاجو انتہائی افسوسناک ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ میر واعظ کی مسلسل نظر بندی کے باعث کشمیری عوامی شدید اضطراب کا شکار ہیں جسکا حکام کو اداراک کرکے انہیں فوری طور پر رہا کرنا چاہیے تاکہ وہ اپنے فرائض منصبی ادا کر سکیں۔