مقبوضہ جموں و کشمیر
قابض حکام نے سرینگر میں ایک اورکشمیری کی جائیداد ضبط کر لی
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھاری پولیس نے سرینگر کے علاقے پارمپورہ میں ایک اورکشمیری کی جائیداد ضبط کرلی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضبط کی گئی املاک میںایک رہائشی مکان اوراس سے ملحقہ سات مرلہ اراضی شامل ہے جس کی قیمت تقریباً 1.50 کروڑ روپے ہے ۔ یہ جائیداد اویس امین ڈینٹھو کی ملکیت ہے جس پر پولیس نے منشیات فروشی کا الزام لگایا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ یہ جائیداد مبینہ طور پر منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی رقم سے حاصل کی گئی ہے۔واضح رہے 2019میں دفعہ 370کی منسوخی کے بعد بی جے پی کی بھارتی حکومت نے مختلف بہانوں سے کشمیریوںکو ان کے گھروں اورجائیدادوں سے محروم کرنے کا سلسلہ تیزکردیا ہے۔







