مقبوضہ جموں و کشمیر

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تاریخ کا سب سے بڑا کشمیر کا انسانی پرچم بنایا گیا

اسلام آباد 04 فروری (کے ایم ایس)
یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اسلام آباد میں آرٹ اینڈ کرافٹ ویلج میں بچوں نے تاریخ کا سب سے بڑا کشمیر کا انسانی پرچم بنایا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد اور ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی محمد حمزہ شفقات کی خصوصی ہدایت پر پرچم کو سی ڈی اے ماڈل اسکول سمیت اسلام آباد کے مختلف اسکولز کے ایک ہزار سے زائد طلبا و طالبات نے مل کر بنایا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر آئی سی ٹی، ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی محمد حمزہ شفقات اور ڈپٹی ڈی جی ایڈمن ایچ آر ایم سی آئی لئیق زمان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں پرچم کے علاوہ طلبا و طالبات میں پینٹنگ، اسکیچنگ، تقریری اور ملی نغموں کے مقابلے بھی کروائے گئے۔ مختلف اسکولز کے طلبا و طالبات نے کشمیر کے حوالے سے ٹیبلو بھی پیش کیے۔محمد حمزہ شفقات نے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے انسانی پرچم بنانے پر تمام طلبا و طالبات کو خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہاکہ اس پرچم سے عالمی سطح پر کشمیریوں کی آواز بلند کرنے میں مددملے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور انکی ہر قسم کی حمایت جاری رکھی جائے گی ۔ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم یکجہتی کشمیر کے مو قع پر ایف نائن پارک اسلام آبادمیں کشمیر کی دو ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ کھیلا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
Back to top button