مقبوضہ جموں و کشمیر

ڈی ایف پی کا میرواعظ مولوی محمد فاروق، عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو خراج عقیدت

سرینگر : غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) نے شہید میر واعظ مولوی محمد فاروق، شہید عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سر ینگر میں جاری ایک بیان میںکہا کہ کشمیری قوم ان عظیم شہداءکی قربانیوں کی مقروض ہے جنہوں نے بھارتی تسلط سے آزادی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جو قومیں اپنے نصب العین پر ثابت قدم اور پرعزم رہتی ہیں وہ ظالموں کے خلاف جنگ جیت کر بالآخراپنا نصب العین حاصل کرلیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکو یاد کرنے کی روایت جذبہ آزادی کو تازہ اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے ساتھ عوام کا رشتہ مضبوط کرتی ہے۔کشمیری شہداءکی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتےہوئے ترجمان نے کہا کہ آزادی کا راستہ ہمیشہ کانٹوں اور مشکلات سے بھرا ہوتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری آزادی کے اپنے مقصد کو حاصل کر لیں گے۔ترجمان نے کہا کہ دنیا مسئلہ کشمیر اور حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیری عوام کی جائز جدوجہد سے زیادہ دیر تک منہ نہیں موڑ سکتی اور اسے کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کرنا ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button