مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی سپریم کورٹ نے کالے قانون کے تحت نظر بند کشمیری نوجوان کی ضمانت منظور کر لی

نئی دہلی:بھارتی سپریم کورٹ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے رہائشی سہیل احمد ٹھوکر کو ضمانت دے دی ہے، جسے ایک جھوٹے مقدمے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے “کے تحت اکتوبر 2021 میں اسیر بنا لیا گیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دہلی ہائیکورٹ نے سہیل کی درخواست ضمانت ستمبر 2023 میں مسترد کر دی تھی جسکے بعد انہوں نے عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی میں سپریم کے تین رکنی بنچ نے اب انکی ضمانت منظور کی۔
بھارتی ایجنسیوں نے سہیل احمد پر بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائدکیا تھا-

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button