بنگلہ دیش
بنگلہ دیش قانونی عمل کے ذریعے شیخ حسینہ کی بھارت سے واپسی چاہتا ہے، وزیر داخلہ
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ "قانونی طریقہ کار” کے ذریعے بھارت سے واپس آئیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صلاح الدین احمد نے ڈھاکہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم شیخ حسینہ کو قانونی طریقہ کار کے ذریعے واپس لانا چاہتے ہیں۔سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اگست 2024 سے بھار ت میں مقیم ہیں جب ان کی عوامی لیگ کی حکومت طلبہ تحریک کے نتیجے میں ختم ہو گئی تھی اور وہ بھارت فرار ہوئی تھیں۔KMS-







