بھارت :مودی حکومت گھبرا ہٹ کا شکار، کاکروچ جنتا پارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاونٹس بند
نئی دہلی:سچ کی آوازسے خوفزدہ مودی حکومت جین زی کی زورپکڑتی تحریک اورعوامی تنقید کودبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پراتر آئی ہے اور کاکروچ جنتا پارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاونٹس بلا ک کردیے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کاکروچ جنتاپارٹی کی آن لائن مہم کوچند ہی دنوں میں کروڑوں افراد نے فالوکیا جبکہ ہزاروں نوجوان اس میں شمولیت اختیارکر چکے ہیں۔بھارتی جریدے” دکن کرانیکل“ کے مطابق پارٹی کے بانی ابھیجیت دپکے نے کہا ہے کہ ہیکنگ اور بندش کے باعث تنظیم اپنے تمام سوشل میڈیا اکاونٹس تک رسائی کھو چکی ہے۔دکن کرانیکل نے کہا کہ ابھیجیت دپکے نے ایکس پرایک پوسٹ میں کہا کہ ان کا ذاتی انسٹاگرام اکاو¿نٹ بھی ہیک کر لیا گیا ہے۔ ابھیجیت نے کہا کہ انہیں اس مہم کی وجہ سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔تنظیم نے تعلیمی نظام کی ناکامی اورپیپر لیک پر وزیرِتعلیم دھرمیندرپردھان کے استعفے کی مہم شروع کردی ہے۔ماہرین کے مطابق فی الحال یہ سوشل میڈیا کی حد تک سیاسی طنزیہ تحریک ہے مگراس کے پیچھے بے روزگاری، پیپرلیک اوردیگر مسائل پرنوجوانوں کا غصہ ہے۔ تحریک کی مقبولیت کے بعد یہ سوال بھی اٹھنے لگا کہ آیا یہ نیپال اور بنگلہ دیش کی طرز پرجین زی کی انقلابی تحریک کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔






