بھارت

بھارت میں شدیدفضائی آلودگی، کھلاڑی ماسک پہن کر کھیلنے پر مجبور

نئی دلی:بھارت میں ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعقاد سے قبل شدید فضائی آلودگی کی وجہ سے کھلاڑی ماسک پہن کر کھیلتے ہوئے نظر آئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی میڈیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ملک میں فضائی آلودگی کے مسئلے کو دنیا کے سامنے لے آیاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رانجی ٹرافی کے میچ میں کھلاڑی ماسک پہن کر کھیلتے نظر آئے ہیں ۔ ممبئی اور دلی کے درمیان ہونے والے میچ میں کھلاڑیوں نے آلودگی کی وجہ سے ماسک پہن کر میچ میں حصہ لیا۔ممبئی کے باندرا کرلا کمپلیکس میں ہونے والے میچ میں ممبئی کے کھلاڑیوں نے ماسک پہن کر میچ کھیلا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرائونڈ کے ساتھ تعمیراتی کاموں کی وجہ سے آلودگی میں مزید اضافہ ہواہے، آلودگی میں اضافے کی وجہ سے ممبئی کے بیٹر سرفراز خان، مشیر خان اور ہمانشو سنگھ نے ماسک پہن کر میچ میں شرکت کی۔علاوہ ازیں ممبئی کی فضائی آلودگی غیر تسلی بخش بھی قرار دی گئی ہے، ممبئی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 160ریکارڈ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ممبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سمیت گروپ میچز بھی شیڈول ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button