مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس، سی آئی کے کی چھاپہ مارکارروائیاں

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے کاونٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) کے ساتھ مل کر مختلف علاقوںمیں گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے سی آئی کے کے ساتھ مل کر علاقے میں جاری آزادی پسند سرگرمیوں کے سلسلے میں سرینگر، کولگام، اسلام آباد، بانڈی پورہ، سوپور اور کپواڑہ سمیت کئی علاقوں میں گھروں میں گھس کر تلاشی لی اور مکینوں سے پوچھ گچھ کی۔آخری اطلاعات آنے تک گھر وں پر چھاپوں اور تلاشی کا سلسلہ جاری تھا۔





