بھارت

بھارت بنگلہ دیش سرحد پر بی ایس ایف کی فائرنگ سے بنگلہ دیشی شہری ہلاک

اگرتلہ : ریاست تریپورہ میںبنگلہ دیش کے ساتھ لگنے والی سرحد پر بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک 26 سالہ بنگلہ دیشی شہری ہلاک ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ بی ایس ایف کی جانب سے مبینہ طورپرسرحد پار سے اسمگلنگ کی مشتبہ سرگرمیوں کے خلاف شروع کی گئی کارروائی کے دوران ضلع اونا کوٹی کے کیلاشہر کے قریب پیش آیا۔بھارتی حکام نے بتایا کہ بنگلہ دیشی شہری فائرنگ میں شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔سرحدی علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ مقتول کی لاش کو بعد میں دونوں اطراف کے حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کے بعد بنگلہ دیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔اس واقعے نے ایک بار پھر بھارت بنگلہ دیش سرحد پر بارڈرسکیورٹی فورس کی طرف سے طاقت کے بار بار استعمال کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button