بھارت

امریکہ کا بھارت کو ایک اور بڑا دھچکا،”انڈو پیسیفک کمانڈ“ کا نام تبدیل کر دیا

واشنگٹن :ایران کے ساتھ تاریخی معاہدے کا اعلان کرنے کے بعد امریکہ نے بھارت کو ایک اور بڑا دھچکا دیتے ہوئے’ ’انڈو پیسیفک کمانڈ‘ کا نام تبدیل کرکے دوبارہ’ ’امریکی پیسفک کمانڈ“ رکھ دیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پینٹاگن کا کہنا ہے کہ کمانڈ کا نام تبدیل کرنے کا مقصد 1947ءمیں قائم ہونے والی اس کمانڈ کی طویل تاریخی و عسکری میراث کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔پینٹاگن نے واضح کیا ہے کہ کمانڈ کا نام تبدیل کرنے سے خطے میں امریکی فوج کی تعیناتی یا مشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، کمانڈ کا دائرہ کار اب بھی بدستور امریکی مغربی ساحل سے لے کر بھارت کی مغربی سرحد تک محیط ہے۔یاد رہے کہ 2018ءمیں اس کمانڈ کے نام میں ’انڈو‘ کا لفظ امریکہ کی جانب سے بھارت کی بڑھتی ہوئی اسٹریٹیجک اہمیت کا اعتراف کرنے کے لیے شامل کیا گیا تھا۔اس لیے اب کمانڈ کے نام کو تبدیل کرنے کے فیصلے کو پینٹاگن کی جانب سے ایک بڑی پالیسی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ امریکہ اب خطے میں بھارت کو نظر انداز کر رہا ہے۔حال ہی میں جی 7 سربراہی اجلاس میں گروپ فوٹو کے دوران ٹرمپ کے مودی کو نظر انداز کرنے کے مناظر بھی میڈیا پر موضوعِ بحث بنے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button