شوپیان اور کشتواڑ میں بھارتی فورسز کی کارروائیوں میں سات افراد گرفتار

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے شوپیان اورکشتواڑ میںسات افرادکو گرفتارکرلیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس کے ایک سینئر افسرنے بتایا کہ ضلع شوپیان کے علاقے پڈسو میں مخصوص اطلاع کی بنیادپر کارروائی کرتے ہوئے تین افرادکو گرفتارکیاگیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود ضبط کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
دریں اثناءبھارتی پولیس نے ضلع کشتواڑ سے چارافرادکو گرفتاکیاہے۔ سینئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس نریش سنگھ نے بتایاکہ کشتواڑ کے علاقے دچھن میں ایک کارروائی کے دوران ایک سرکاری ملازم سمیت دوافرادکو گرفتارکیاگیا ہے جو عسکریت پسندوں کو مدد فراہم کررہے تھے۔ گرفتارکئے گئے افراد کی شناخت طارق احمد اورمحمد اقبال کے طورپر کی گئی ہے جو دونوں ٹنڈر کشتواڑ کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا اس سے قبل چھاترو کے رہنے والے منیر احمد اورمشکور احمد نامی دوافرادکو بھی گرفتارکیاگیا تھا ۔ ان دونوں پر بھی وہی الزامات لگائے گئے ہیں جوطارق اوراقبال پر لگائے گئے ہیں۔






