بھارت

بی جے پی اور آر ایس ایس ملک میں نفرت پھیلارہی ہیں ، راہل گاندھی

نئی دلی: بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پارٹی کے رہنماء اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہاہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ملک میں نفرت پھیلانے میں ملوث ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے راہل گاندھی نے نئی دلی کے علاقے بادلی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نفرت پھیلاتے ہیں کیونکہ وہ ملک کے عوام کوتقسیم کر کے ان کی دولت اڈانی اور امبانی جیسے لوگوں کو دیناچاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وہ اپنی جان دے سکتے ہیں ، لیکن ہندو انتہاپسند جماعتوں بی جے پی اور آر ایس ایس سے کبھی سمجھوتہ نہیں کر یں گے۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ جن لوگوں نے مہاتما گاندھی کو قتل کیاتھا ان کے نظریات کے تحت آج بھارت کو چلایاجارہا ہے۔ راہل گاندھی نے مزیدکہا کہ پی ایم مودی اورارویند کیجریوال میں کوئی فرق نہیں ہے۔ دونوں ریزرویشن اور دلت مخالف ہیں، دونوں ہی اقتدار صرف اپنے ہاتھوں میں رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کیجریوال کو مودی جی کا نئے ورژن قراردیاکیونکہ دونوں جھوٹ بولتے ہیں اور کھوکھلی باتیں کرتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button