مقبوضہ جموں و کشمیر

محرم الحرام کا مہینہ مظلوموں کے حقوق کے تحفظ کیلئے امام حسینؑ کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، مسرور عباس

سرینگر میں 8، 10محرم کے جلوسوںپر پابندی افسوسناک ہے، حریت رہنما

سری نگر:  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما مسرور عباس نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مہینہ ظلم کے خلاف لڑنے اور مظلوموں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حضرت امام حسینؑ کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسرور عباس انصاری نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ8ویں محرم کے جلوس کی ایک تاریخی اہمیت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سرینگر میں یہ جلوس آبی گزر سے شروع ہو کر ڈل گیٹ کے مقام پر اختتام پذیر ہوتا تھا ۔ انہوںنے افسوس ظاہر کیا کہ بھارتی انتظامیہ نے اس جلوس پر گزشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصے پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ دس محرم الحرام کا جلوس بھی نہیں نکالنے دیا جاتا ہے۔
مسرور عباس نے کہا کہ حضرت امام عالی مقامؑ اور انکے رفقا نے ظلم وجبر کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں ۔انہوںنے کہا کہ امام حسین ؑ پوری انسانیت کے شہید ہیں اور حق و صداقت کی بالادستی کا آپ ؑ کا پیغام تمام انسانوں کیلئے ہے۔
مسرور عباس انصاری نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ 10 محرم الحرام عاشورہ کی ریلی کو اپنے روایتی راستے سے نکلنے کی اجازت دے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button