مقبوضہ جموں و کشمیر
کولگام : جماعت اسلامی کے ارکان کے گھروں پر بھارتی فورسز کے چھاپے، متعدد گرفتار

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کولگام میں جماعت اسلامی کے ارکان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کردیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 18وین بٹالین اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے ضلع کے علاقوں یاری پورہ، بیہی باغ اور فریسال وغیرہ میں200 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔بھارتی فورسز اہلکاروں نے چھاپوں کے دوران مکینوںکو سخت ہراساںکیا اور موبائل فون ،لیب ٹاپ، دینی کتب اورجائیدادوںکی دستاویزات کے علاوہ گھروںمیں موجود رقوم قبضے میں لیں۔
اس دوران جماعت کے ارکان سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ کچھ کو کالے قوانین کے تحت حراست میں بھی لیاگیا۔






