مقبوضہ جموں و کشمیر

بی ایس ایف کی خاتون کانسٹیبل کی جموں کیمپ میں خودکشی

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کی ایک خاتون کانسٹیبل نے جموں میی بی ایس ایف کے فرنٹیئر ہیڈ کوارٹر میں پھندہ لگا کر خودکشی کرلی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانسٹیبل بشنو پریا رائے 25مئی کو شروع ہونے والے تین ماہ کے لیب اسسٹنٹ کورس میں شامل تھی اور وہ شہر کے نواحی علاقے پلوورامیں بی ایس ایف فرنٹیئر ہیڈ کوارٹر کے کمانڈ ہسپتال میں واقع اپنی رہائش گاہ میں موجود تھی۔بشنو پریا رائے کی لاش چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔بی ایس ایف اہلکار کی موت کی وجہ فوری طورپر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button