جنیوا

جنیوا میں منعقدہ سیمینارمیں کشمیری خواتین کی حالت زاراجاگر کی گئی

جنیوا: جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 62 ویں اجلاس کے موقع پر منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں خواتین کی حالت زار کو اجاگرکرتے ہوئے متنازعہ علاقوں میں صنفی بنیادوں پر تشددکی جوابدہی اور جنسی تشدد اورجبری گمشدگی کے متاثرین کے لیے انصاف پر زوردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق”تنازعات کے تناظر میں صنفی بنیاد پر تشدد“کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین (IMWU) اور کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (KIIR) نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ سیمینار میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال کے تناظر میں بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قانون کا جائزہ لیاگیاجس میں جنسی تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے، جبری گمشدگیوں اور اس کے نتیجے میں خواتین کو جن میں مقبوضہ علاقے کی نیم بیویاں بھی شامل ہیں، درپیش مشکلات پر توجہ دی گئی۔مقررین نے 1991 میں کنن پوش پورہ میں اجتماعی عصمت دری سے لے کر کٹھوعہ، شوپیاں اور دیگر علاقوں میں پیش آنے والے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زندہ بچ جانے والوں اور انسانی حقوق کے کارکنوںنے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز کی طرف سے جنسی تشدد کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسی کارروائیاں جنیوا کنونشن اور دیگر بین الاقوامی قوانین کے تحت جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہیں۔سیمینار میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق (OHCHR) کے دفتر کی کشمیرسے متعلق2018 اور 2019 کی رپورٹس کا حوالہ دیاگیاجن میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں جنسی تشدد، جوابدہی کے فقدان اور طاقت کے بے تحاشہ استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔مقررین نے کہا کہ جبری گمشدگیوں نے ہزاروں خواتین کو طویل غیر یقینی صورتحال میں ڈال دیا ہے جس سے بہت سی نیم بیواﺅں کو قانونی، معاشی اور سماجی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں خواتین شدید نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں جن میں ذہنی تناو¿، ڈپریشن اورمعاشی مشکلات شامل ہیں۔سیمینار کی نظامت جنیوا یونیورسٹی کے ایل ایل ایم اسکالر پارس ظفر نے کی۔ مقررین میں دفتر برائے یو این تعلقات جنیوا کی ڈائریکٹرکیرولین ہینڈچن موزر، ویمنز فیڈریشن فار ورلڈ پیس انٹرنیشنل کی امیلی ڈی ہاﺅسن، جنیوا یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اسکالر ایڈووکیٹ شیعہ سلیم قریشی اور آزادکشمیر میںسینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیزکی اسسٹنٹ ڈائریکٹرتحریم بخاری شامل تھیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button