مقبوضہ جموں و کشمیر

”بی جے پی“ اپنے اقتدار کا غلط استعمال کر کے جمہوری نظام کو کمزور کر رہی ہے ، اکھلیش یادو

لکھنو: سماج وادی پارٹی (ایس اپی) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی اپنے اقتدار اور اداروں کا غلط استعمال کر کے جمہوری نظام کو کمزور کر رہی ہے جسکا پورے ملک میں ایک منفی پیغام جا رہا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اکھلیش یادو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے منفی اور جارحانہ رویے سے پورے ملک کی عوام میں ناراضگی اور غصہ ہے ۔
انہوںنے کہا کہ جن ریاستوں میں اس وقت بی جے پی کی حکومتیں ہیں، اگر مستقبل میں وہ وہاں اقتدار سے باہر ہوتی ہیں تو اسکے کارکنوں کو بھی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، گو کہ بی جے پی کے رہنما اپنی سیکورٹی کی وجہ سے محفوظ رہیں گے لیکن عام کاکنوں کو سڑکوں پر عوام کے غصے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اکھلیش یادو نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو تشدد کی سیاست سے بچنا چاہیے اور جمہوری اقدار کا احترام کرنا چاہیے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button