مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر : بھارتی فورسز نے ڈوڈہ میں ایک کشمیری نوجوان شہید کردیا

احتجاجی مظاہرے روکنے کے لیے ضلع میں انٹرنیٹ سروس معطل

 

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع ڈوڈہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے عارف حسین نامی نوجوان کو ضلع کے علاقے بھدرواہ میں محاصرے اور تلاشی کی کاررووائی کے دوران اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید کیا ۔ بھارتی فورسز نے تلاشی آپریشن کے دوران لوگوں کو سخت ہراساں کیا جبکہ ایک عالم دین کوبھی حراست میں لیا۔ قابض فورسز نے آپریشن والے علاقے میں صحافیوں کا داخلہ بند کر دیا ہے ۔
بھارتی پولیس کے ایک افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
آخری اطلاعات تک بھارتی فورسز کا تلاشی آپریشن جاری تھا۔
دریں اثنا بھارتی انتظامیہ نے لوگوں کو علاقے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں ایک دوسرے کو معلومات کی فراہمی اور نوجوان کے قتل پر احتجاجی مظاہرو ں سے روکنے کیلئے ضلع ڈوڈہ میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے اور بڑی تعداد میں بھارتی فورسز اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔
حکام نے کہا کہ ڈوڈہ قصبے کے علاقے، بھدرواہ، بھلیسا، ٹھاتری اور دیگر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button