امریکہ ہمارا واحد اتحادی نہیں بلکہ بھارت بھی ہمارا دوست ہے : اسرائیلی وزیر اعظم

واشنگٹن:اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے اس بیان کو مسترد کردیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ دنیا میں اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی رہ گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیتن یاہو نے فاکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے امریکی نائب صدر کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ اسرائیل سفارتی طور پر تنہا ہے۔نیتن یاہو نے بھارت اور اس کے 1.4 ارب آبادی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے علاوہ بھی اسرائیل کے ساتھ مضبوط عالمی حمایت ہے۔نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ میں جے ڈی وینس کا احترام کرتا ہوں اور ہمارے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں ان کی ہر بات سے اتفاق کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ اوربھی دوست ہیں جیسے کہ بھارت۔ آپ جانتے ہیں کہ اس کی 1.4 ارب کی آبادی ہے اور ہمیں وہاں زبردست حمایت حاصل ہے۔







