بھارت

بہار: ہندو توا غنڈوں کا نمازیوں پر حملہ ، امام کو گالی گلوج

مسجد کے سی سی ٹی وی کیمرے توڑ دیے ، بم سے اڑانے کی دھمکی

پٹنہ:ریاست بہار کے ضلع نوادہ میں ہندو تو ا غنڈوںنے نمازیوں پر حملہ کر دیا ،مسجد کے امام کو گالم گلوچ کا نشانہ بنایا اور مسجد کے سی سی ٹی وی کیمرے توڑ دیے اور اسے بم سے اڑانے کی دھمکی دی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غنڈوںنے مسلمانوں کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ نمازپڑھ کے مسجد سے باہر آرہے تھے۔ انہوںنے امام کو مسلسل ہراساںکیا، دھمکیاںدیں اور انکی سائیکل بھی چوری کر لی۔
ایک مقامی شخص نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوںکو بتایا کہ حملہ آوروںنے نمازیوںکو دھمکیاںدیں اور کہا کہ وہ مسجد کو بم سے اڑا دیں گے اور انہیں گولی مار دیں گے ۔
ایک معمر شہری نے کہا کہ ہمارے گاﺅںمیں ہمیشہ امن رہتا ہے ، غنڈے کسی اور علاقے سے آئے تھے ۔
مقامی لوگوںنے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ، ذمہ داروں کے خلاف سخت کاررروائی اور مسجد اور نمازیوںکیلئے مناسب حفاظتی انتظامات کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button