سی آئی کے نے سرینگر میں گھروں پر چھاپے مارے ،تلاشی لی

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کاونٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) نے پیراملٹری فورسز کے ساتھ ملکر ضلع سرینگر میں کئی گھروںپر چھاپے مارے اورتلاشی لی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض حکام نے بتایاکہ غیر قانونی سرگرمیوںکی روک تھام کے قانون” یو اے پی اے“ کے تحت درج ایک مقدمے کے سلسلے میں کاونٹر انٹیلی جنس کشمیر (CIK) نے بدھ کے روز پیراملٹری فورسز کے ساتھ مل کر سرینگر میں دو رہائشی مکانات کی تلاشی لی۔ بھارتی فورسز کے اہلکاروںنے سرینگر کے علاقے باغ مہتاب میں کل جماعتی حرےت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے رہنما الطاف احمدبٹ کی رہائش گاہ اور نوگام سرینگر کی شیخ العالم کالونی میں کشمیری صحافی مختار احمد بابا کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے اورتلاشی لی ۔ فورسز اہلکاروںنے مکینوں سے پوچھ گچھ کی اور گھر کے کاغذات اور موبائل فون اپنے قبضے میں لے لیے۔





