بھارت
بھارت :منی پور میں ایک حملے میں سی آر پی ایف اہلکار ہلاک، تین زخمی
نئی دہلی : بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور کے ضلع جیری بام میں ایک حملے میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک اہلکار ہلاک اورتین دیگر زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی حکام نے بتایا کہ اتوار کوپولیس اور پیراملٹری اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کیا۔ اس واقعے میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار ہلاک اورتین دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب مئی 2023میں شروع ہونے والے نسلی تشدد کے باعث سیکورٹی کی صورتحال ابتر ہے۔ ہلاک ہونے والے سی آر پی ایف اہلکار کی شناخت 43سالہ اجے کمار جھا کے طور پر کی گئی ہے جو ریاست بہار کا رہنے والاتھا۔ حکام نے بتایا کہ تین زخمی اہلکاروں میں جیری بام پولیس اسٹیشن کا ایک سب انسپکٹر شامل ہے۔