بھارت

مودی حکومت لاکھوں طلباءکے مستقبل کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے، راہول گاندھی

نئی دلی:کانگریس کے رہنما اور پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت بار بار سامنے آنے والے امتحانی گھوٹالوں پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور لاکھوں طلباءکے مستقبل کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے سماجی رابطوں کی سائٹ”ایکس“ پر لکھا کہ ہریانہ میں طلباءرہنماﺅں نے کہا ہے کہ یو جی سی نیٹ امتحان سے قبل 100صفحات پر مشتمل ایک خفیہ پی ڈی ایف گردش میں تھی جس کا تعلق سوالات کی تیاری کے عمل سے تھا ، اس پی ڈی ایف میں شامل تقریبا 90فیصد سوالات سماجیات کے اصل سوالیہ پرچے سے مماثلت رکھتے تھے ۔ یہ سوالنامہ بہار، اترپردیش ، ہریانہ ، دیلی اور راجستھان میں مبینہ طور پر دو لاکھ پچیس ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا۔
راہول گاندھی نے کہا کہ نیٹ اور یو جی سی جیسے امتحانات میں بار بار سامنے آنے والی بدعنوانیوں کے باوجود بی جے پی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی کیونکہ لاکھوں طلباءکی برسوں کی مشقت ومحنت کی اسکی نظر میں کوئی اہمیت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت احتساب سے گریز کر رہی ہے ، ملک بھر کے طلباءکی متحدہ آواز بدعنوانی کے اس نظام میں تبدیلی لاسکتی ہے اور یہی آواز مستقبل میں تعلیمی انقلاب کا پیش خیمہ بنے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button