پاکستان

پیپلز پارٹی کا بھارتی آبی جارحیت کے خلاف سندھ بھر میں اتوار کو ریلیاں نکالنے کا اعلان

کراچی: بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ معطلی اور پاکستان کے آبی حقوق سے انحراف کے خلاف پیپلز پارٹی سندھ نے اتوار کوصوبے بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کراچی میں جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نعرے کے تحت 12جولائی کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاجی ریلیاں نکالے گی، اس ضمن میں پیپلز پارٹی کی تمام ضلعی تنظیمیں اپنے اپنے اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالیں اوربھرپور عوامی شرکت یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے دریاسندھ اوراس کا پانی ہماری بقا اور زندگی ہے جس کا گلہ گھونٹنے نہیں دیا جائے گا۔بھارت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنا بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت یکطرفہ طور پر اس معاہدے کو ختم یا معطل نہیں کر سکتا، کیونکہ اس کا مقصد آبی وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا اور پانی سے متعلق تنازعات کو روکنا ہے۔نثارکھوڑو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی معاہدہ 19ستمبر 1960میں ہواتھا ۔اس معاہدے کے تحت پاکستان کو دریائے سندھ،جہلم اور چناب دریا دئے گئے تھے جبکہ بھارت کو راوی، بیاس اور ستلج دریا حوالے کئے گئے اور پاکستان کو مغربی دریائوں کے پانی کے مکمل استعمال کا حق دیا گیا تھااور دونوں ممالک کے انڈس کمشنرز پر مشتمل مستقل انڈس کمیشن قائم کیا گیا تھا اور اختلافات کی صورت میں پہلے کمیشن ثالثی عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے اس لئے بھارت کیجانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو ثالثی عدالت نے بھی غیرقانونی قرار دیدیا ہے۔ انہوں نے کہا کے بھارت کیجانب سے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش خطے کے امن کیلئے خطرہ ہوگی جبکہ دریائے سندھ سے گذر بسر اور زندگی وابستہ ہے اور کسی کے دریا کا گلہ گھونٹ کر زندگیاں چھیننے کی کوشش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔نثار کھوڑو نے کہا کے دریائوں کے قدرتی بہا ئو اور پانی کے منصفانہ استعمال کے اصولوں کو تسلیم کیا جانا چاہئے کیوں کے پاکستان کو پانی احسان کے طور پر نہیں ایک بین الاقوامی معاہدے کے تحت دیا گیا اور بھارت کیجانب سے ہمارا پانی روکنا ہمارے وجود کیلئے خطرہ ہے۔نثار کھوڑو نے کہا کے دریاسندھ کے پانی کے تحفظ کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button