مودی سرکار کی سرپرستی میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا بھیانک چہرہ بے نقاب

اسلام آباد:بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” ریاستی سرپرستی میں پاکستان سمیت مختلف ممالک میں دہشت گردی پھیلانے میں سرگرم ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی دہشتگردی اوراس کے زیرِ سایہ فتنہ الہندوستان کو بھارتی فنڈنگ کے متعدد ناقابل تردید شواہد عالمی منظر نامہ پر پہلے ہی آشکار ہو چکے ہیں۔پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث بھارتی خفیہ ایجنسی را کے افسر کلبھوشن یادو بھی بھارتی دہشت گردی کا برملا اعتراف کر چکا ہے ،بھارتی مشیر برائے قومی سلامتی اجیت دوول بارہا بلوچستان کو توڑنے کی کھلے عام دھمکی دے چکا ہے۔بلوچستان سے گرفتار دہشت گردوں نے بھی بھارت کی جانب سے مالی، تربیتی اور انٹیلی جنس معاونت کی فراہمی سے متعلق ہوشربا انکشافات کیے ،کینیڈا،امریکا اور دیگر ممالک میں بھارتی ریاستی سرپرستی میں سکھ رہنماں کے بہیمانہ قتل بھی بھارتی ریاستی دہشتگردی کاواضح ثبوت ہے۔ماہرین کے مطابق پاکستان بارہا بھارتی ریاستی سرپرستی میں پھیلائی جانے والی دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد اقوام عالم کے سامنے رکھ چکا ہے ،بھارت بیرون ممالک دہشت گردی اور خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کیلئے منظم حکمتِ عملی کے تحت مہم سازی کر رہاہے۔






