مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت نظر بندحریت قیادت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہاہے، ڈی ایف پی

شبیر احمد شاہ اور دیگر کے خلاف پرانے جھوٹے مقدمے میں فرد جرم داخل کرنے کی مذمت

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی ) نے نظر بند پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ اور دیگر کے خلاف 1996کے پرانے جھوٹے مقدمے میں فرد جرام داخل کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈی ایف پی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام رسول نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ تقریباً تین دہائیوں پرانے مقدمات کو دوبارہ زندہ کر نا اس تاثر کو مزید مضبوط کرتا ہے کہ اختلافِ رائے رکھنے والی کشمیری سیاسی قیادت کو بڑے پیمانے پر انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ تو حریت قیادت کے حوصلے پست کیے جاسکتے ہیں اور نہ ہی تنازعہ جموں و کشمیر کے سیاسی اور تاریخی پہلوو ں کو کمزور کیا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر غلام رسول نے کہا کہ شبیر احمد شاہ گزشتہ کئی برسوں سے قید میں ہیں اور متعدد بے بنیاد مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، ایک مقدمے میں ضمانت ملنے کے بعد مسلسل نئے مقدمات میں گرفتار کیے جانے کے عمل نے منصفانہ عدالتی کارروائی اور بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے سنجیدہ سوالات کو جنم دیا ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ 1996کے اس جھوٹے مقدمے میں بزرگ حریت قائد سید علی گیلانی شہید اور عبدالغنی لون شہید کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے دیرینہ مسئلے کا پائیدار حل بامعنی اور جامع مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ شبیر احمد شاہ اور دیگر کشمیری سیاسی قیدیوں کی حالت زار کا نوٹس لیکر انکی رہائی کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button