مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

سرینگر:یرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق علاقے کے متعدد اضلاع میں رات دو بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔کشمیر ایک انتہائی فعال زلزلہ زدہ علاقے میں واقع ہے اور ہمالیہ کے علاقے میں ٹیکٹونک حرکات کی وجہ سے وقتاً فوقتاً ایسے جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں۔






