مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے سرینگر میں تین عام شہری شہید کردیے

killing srinagar 24112021

سرینگر 24 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج سرینگر شہرمیں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو شہر کے علاقے رام باغ میں ایک پرتشددکارروائی کے دوران شہید کیا۔عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ تینوں نوجوان عام شہری تھے جو ایک گاڑی میں جارہے تھے اور بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو گاڑی سے باہرنکال کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ نوجوانوں کی شہادت پر علاقے میں زبردست احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے ۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں احتجاجی مظاہرے جاری تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button